Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









al-`Alaq Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
96:1(اے حبیب!) اپنے رب کے نام سے (آغاز کرتے ہوئے) پڑھئے جس نے (ہر چیز کو) پیدا فرمایا،
96:2اس نے انسان کو (رحمِ مادر میں) جونک کی طرح معلّق وجود سے پیدا کیا،
96:3پڑھیئے اور آپ کا رب بڑا ہی کریم ہے،
96:4جس نے قلم کے ذریعے (لکھنے پڑھنے کا) علم سکھایا،
96:5جس نے انسان کو (اس کے علاوہ بھی) وہ (کچھ) سکھا دیا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ (یا- جس نے (سب سے بلند رتبہ) انسان (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (بغیر ذریعۂ قلم کے) وہ سارا علم عطا فرما دیا جو وہ پہلے نہ جانتے تھے،
96:6(مگر) حقیقت یہ ہے کہ (نافرمان) انسان سر کشی کرتا ہے،
96:7اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو (دنیا میں ظاہراً) بے نیاز دیکھتا ہے،
96:8بیشک (ہر انسان کو) آپ کے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے،
96:9کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے،
96:10(اﷲ کے) بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔ (یا:- (اللہ کے محبوب و برگزیدہ) بندے (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب وہ نماز پڑھتے ہیں)،
96:11بھلا دیکھئے تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا،
96:12یا وہ (لوگوں کو) پرہیزگاری کا حکم دیتا (تو کیا خوب ہوتا)،
96:13اب بتائیے! اگر اس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا ہے اور (آپ سے) منہ پھیر لیا ہے (تو اس کا کیا حشر ہوگا)،
96:14کیا وہ نہیں جانتا کہ اﷲ (اس کے سارے کردار کو) دیکھ رہا ہے،
96:15خبر دار! اگر وہ (گستاخئ رسالت اور دینِ حق کی عداوت سے) باز نہ آیا تو ہم ضرور (اسے) پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹیں گے،
96:16وہ پیشانی جو جھوٹی (اور) خطا کار ہے،
96:17پس وہ اپنے ہم نشینوں کو (مدد کے لئے) بلا لے،
96:18ہم بھی عنقریب (اپنے) سپاہیوں (یعنی دوزخ کے عذاب پر مقرر فرشتوں) کو بلا لیں گے،
96:19ہرگز نہیں! آپ اس کے کئے کی پرواہ نہ کیجئے، اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ سر بسجود رہئے اور (ہم سے مزید) قریب ہوتے جائیے،



Share this Surah Translation on Facebook...