77:1 | قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار (ف۲) |
77:2 | پھر زور سے جھونکا دینے والیاں، |
77:3 | پھر ابھار کر اٹھانے والیاں (ف۳) |
77:4 | پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں، |
77:5 | پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیں (ف۴) |
77:6 | حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو، |
77:7 | بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو (ف۵) ضرور ہونی ہے (ف۶) |
77:8 | پھر جب تارے محو کردیے جائیں، |
77:9 | اور جب آسمان میں رخنے پڑیں، |
77:10 | اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں، |
77:11 | اور جب رسولوں کا وقت آئے (ف۷) |
77:12 | کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے، |
77:13 | روز فیصلہ کے لیے، |
77:14 | اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہے (ف۸) |
77:15 | جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی (ف۹) |
77:16 | کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا (ف۱۰) |
77:17 | پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے (ف۱۱) |
77:18 | مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں، |
77:19 | اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، |
77:20 | کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا (ف۱۲) |
77:21 | پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا (ف۱۳) |
77:22 | ایک معلوم اندازہ تک (ف۱۴) |
77:23 | پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادر (ف۱۵) |
77:24 | اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، |
77:25 | کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا، |
77:26 | تمہارے زندوں اور مردوں کی (ف۱۶) |
77:27 | اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے (ف۱۷) اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا (ف۱۸) |
77:28 | اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۱۹) |
77:29 | چلو اس کی طرف (ف۲۰) جسے جھٹلاتے تھے، |
77:30 | چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں (ف۲۱) |
77:31 | نہ سایہ دے (ف۲۲) نہ لپٹ سے بچائے (ف۲۳) |
77:32 | بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے (ف۲۴) |
77:33 | جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں، |
77:34 | اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، |
77:35 | یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے (ف۲۵) |
77:36 | اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں (ف۲۶) |
77:37 | اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، |
77:38 | یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا (ف۲۷) اور سب اگلوں کو (ف۲۸) |
77:39 | اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو (ف۲۹) |
77:40 | اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، |
77:41 | بیشک ڈر والے (ف۳۰) سایوں اور چشموں میں ہیں، |
77:42 | اور میووں میں جو ان کا جی چاہے (ف۳۱) |
77:43 | کھاؤ اور پیو رچتا ہوا (ف۳۲) اپنے اعمال کا صلہ (ف۳۳) |
77:44 | بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں، |
77:45 | اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۳۴) |
77:46 | کچھ دن کھالو اور برت لو (ف۳۵) ضرور تم مجرم ہو (ف۳۶) |
77:47 | اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، |
77:48 | اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے، |
77:49 | اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی، |
77:50 | پھر اس (ف۳۷) کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے (ف۳۸) |