Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









al-Mursalat Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
77:1ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں
77:2پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں
77:3اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں
77:4پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں
77:5پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں
77:6تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے
77:7کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی
77:8جب تاروں کی چمک جاتی رہے
77:9اور جب آسمان پھٹ جائے
77:10اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں
77:11اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں
77:12بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟
77:13فیصلے کے دن کے لئے
77:14اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
77:15اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
77:16کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
77:17پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں
77:18ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
77:19اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:20کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟
77:21اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا
77:22ایک وقت معین تک
77:23پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں
77:24اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:25کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
77:26یعنی) زندوں اور مردوں کو
77:27(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا
77:28اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:29جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو
77:30(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
77:31نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ
77:32اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل
77:33گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں
77:34اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:35یہ وہ دن ہے کہ( لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے
77:36اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں
77:37اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:38یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے
77:39اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو
77:40اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:41بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے
77:42اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں
77:43اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
77:44ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
77:45اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی
77:46(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
77:47اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:48اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں
77:49اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:50اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟



Share this Surah Translation on Facebook...